عوام کو ریلیف ملنے تک حکمرانوں کا پیچھا جاری رکھیں گے،ضیا الدین انصاری

90

لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لاہور میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کیخلاف11
اگست کو وزیر اعلی ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنے اور جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق 11 اگست کو وزیر اعلی ہاوس کے باہر مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگا۔ انتظامیہ پرامن احتجاجی جلسہ میں رکا¶ٹ بننے کی بجائے معاونت فراہم کرے۔ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب پرامن مظاہرین کیلیے سیکورٹی اور شہریوں کیلیے ٹریفک پلان کو تربیت دیں۔ امیر لاہورنے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف ملنے تک حکمرانوں کا محاسبہ جاری رکھیں گے،امیر جماعت نے دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں۔ حکمرانوں کو مطالبات پر عمل درآمد کیلیے مہلت دی ہے، کسی قسم کی کوئی ڈیل یا مک مکا¶ نہیں ہوا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اقتدار سے قبل بھی انہی حکمرانوں نے عوام کو مفت 300 بجلی یونٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ گذشتہ ادوار کی طرح عوام کیساتھ کسی قسم کا مذاق یا دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔ حکمرانوں کی نجات عوام کے ریلیف سے ہی مشروط ہے ، ہماری جدوجہد مزید تیز ہوگی۔ موجود حالات میں بجلی کے بلوں نے ہر گھر میں معاشی تباہی مچارکھی ہے۔ بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے بھائی بھائی کا گلہ کاٹ رہا ہے، لوگ خودکشاں کررہے ہیں ۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں کسی ذاتی مفاد یا فرد کیلیے نہیں۔ حکمرانوں کا مطالبات تسلیم کرنا خوش آئند لیکن اصل چیز عملی اقدامات ہیں جس کا پوری قوم کو انتظار ہے۔جماعت اسلامی نے عوامی دھرنا خالص 24 کروڑ عوام کے حقوق کے حصول کیلیے دیا تھا۔ سیاسی پارٹیاں اور دیگر جماعتیں مفادات کی سیاست میں مصروف، عوام کی کسی کو کوئی پروا نہیں ۔ صرف جماعت اسلامی نے ہی عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی دھرنا دیا اور عوام کی آواز بنی۔ لاہور میں 14 اگست کے بعدہر سطح پر ممبر شپ مہم شروع کریں گے اور عوام رابطہ مہم کومزید موثر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ ،نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی احمد سلمان بلوچ،عامر نور خان و دیگر کی شرکت
ضیاالدین انصاری
لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین وزیراعلیٰ ہاو¿س پردھرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں