مون سون کا نیا سلسلہ: کراچی میں اتوار اور پیر کوبارش کا امکان

192
Chance of rain in Karachi

کراچی: مون سون کے نئے سلسلے کے تحت شہر قائد میں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کوشہرکا مطلع بیشتروقت ابرآلود رہا جبکہ معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار38 کلومیٹرفی گھنٹہ (21 ناٹیکل مائلز) ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نمی کا تناسب 75 فیصد رہا، ہفتے کوشہرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اورہلکی بارش ہوئی۔ گلشن حدید، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، راشد منہاس روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش اورپھوار پڑی۔