کراچی فوڈ اینڈ ایگری نمائش میں 16 ملین ڈالر کے معاہدے

185
exports

کراچی:فوڈ اینڈ ایگری نمائش کے دوران سمندری خوراک کے 16 ملین ڈالر کے معاہدے طے پائے۔

ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے ایکسپوسینٹر کراچی میں ہونے والی فوڈ ایگری نمائش  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمائش کے دوران مجموعی طور پر سمندری خوراک کے 16 ملین ڈالر کے معاہدے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 ملین ڈالر کے معاہدے مچھلی اور 6 ملین ڈالر کے معاہدے جھینگوں کی برآمد کے لیے ہوئے ہیں۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ اب تک 438 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں جس میں سے 107 ملین ڈالر پر کام ہوگیا ہے۔ نمائش کو مزید بہتر بنانے کے لیے گلف فوڈ کے لوگوں سے بھی مدد ملے گی۔