جنگی سامان کیلیے اسرائیل کو امریکی امداد کا اعلان

266

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے ،جس میں بتایاگیا ہے کہ امریکا نے اسرائیلی فوج کو جنگی اسلحہ اور دیگرفوجی ساز و سامان خریدنے کے لیے مزیدامدادی فنڈ دینے کا اعلان کر دیاہے۔

عرب میڈیا نے بھی اس امریکی اقدام کی تصدیق کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو اسرائیلی فوج کے لیے جنگی ہتھیار اور فوجی اسلحہ پر خرچ کیے جائیں گے۔اس حوالے سے امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہتھیاروں اور جنگی اسلحہ کی خریداری کے لیے امریکا جلد ہی اسرائیل کو اتنی بڑی رقم 3.5 ارب ڈالر جاری کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار نے اپنے نشریاتی اداروں سے کہا ہے کہ اسرائیل کوآئندہ چند ماہ میں رقم جاری کردی جائے گی ۔اس سلسلے میںحیران کن بات یہ ہے کہ امریکی کانگریس نے پہلے ہی اس رقم کی منظوری دے چکی ہے۔

انٹرنیشنل خبر ایجنسیزکے مطابق امریکانے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق پربڑھتی کشیدگی اور غزہ میںسفاک اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جس میں کثیر تعدادبچوں اور خواتین کی بھی ہے۔