سکھر: سماجی کارکن ضمیر گڈانی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت

11

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے صدر شعبہ تعلقات عامہ سردار احمد گڈانی نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے سماجی کارکن ضمیر گڈانی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب جروار کا جنگل تباہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب آواز اُٹھانے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کرانا ظلم ہے، اگر کوئی سماجی کارکن یا صحافی آواز اُٹھائے تو اس کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے اسے حراساں کیا جاتا ہے جس کی مثال ضمیر گڈانی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج ہے۔ سردار احمد تبسم گڈانی نے حکومت سے جروار کو بچانے کی آواز بلند کرنے والے بے گناہ سماجی کارکن ضمیر گڈانی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔