نئے غیر یقینی چیلنجز نے سیکورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا، اسحاق ڈار

71

 

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہر نئی سیاسی یا انتظامی ذمہ داری سفارت کار کو چیلنج دے گی، دنیا اور پاکستان ایک گہری تبدیلی سے گزررہے ہیں، نئے غیر یقینی چیلنجز نے سیکورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 43 ویں ڈپلو میٹک کورس گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سفارتی خدمات میں شامل ہونے پر اپنی ذمہ داریوں سے نبرآزما ہونا ہو گا۔ انہوں نے سفارتی کورس مکمل کرنے والے طلبہ اور والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے غیر یقینی چیلنجز نے سیکورٹی کو مزید غیر مستحکم کردیا، طاقت کے مقابلے نے بلاک کی سیاست کا خدشہ بڑھا دیا، سفارتکاروں پر فرض ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق پاکستان کی خدمت کریں، ہر نئی ذمہ داری، چاہے سیاسی ہو یا انتظامی آپ کو چیلنج کرے گی۔