کراچی:سٹی کونسل کراچی میں اپوزیشن لیڈر اور نائب امیرجماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کا نیو کراچی ٹاؤن چیئرمین کے دفتر پر حملہ مجرمانہ فعل ہے ٗ اس طرح کی کارروائیاں قطعاً ناقابل قبول ہیں،وزیر بلدیات اور آئی جی سندھ پولیس فوری کاروئی کریں ورنہ ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزیدکہاکہ 7اگست کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 15سے 20ملازمین نے ڈائریکٹر آپریشن فرحان کی سرپرستی میں ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی کے دفتر پر حملہ کیا،ٹاؤن کے منتخب نمائندوں اور ملازمین کو کئی گھنٹے حبس بے جامیں رکھااور صورتحال معلوم کرنے جانے والے افراد پر بھی تشدد کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کافی دیر سے پہنچی اور خاموش تماشائی بنی رہی،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران نے بھی اطلاع کے باوجود کوئی کارروئی نہیں کی اورخاموش رہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ یہ کارروائی مکمل ملی بھگت اور افسران اعلیٰ کی رضامندی سے کی گئی۔
سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ وزیر بلدیات، قبضہ میئر کراچی اور ایڈیشنل چیف سکریٹری بلدیات کو ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے تحریری اطلاع کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ایک جانب تو سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی بدترین ہے۔