زلزلے کی وارننگ‘ جاپانی وزیراعظم کا ایشیائی دورہ منسوخ

276
contaminated

ٹوکیو: مقامی میڈیا نے جاپانی وزیرِ اعظم کا دورہ ایشیائی کے ملتوی ہونے کی رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم فیومو کشیدا نے ملک کے ساحل پر زلزلے کی وارننگ کے بعد وسطی ایشیا کا دورہ فی الحال منسوخ کر دیا ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ایجنسی نے ملک کے ساحلی علاقوں کیوشو اور شیکوکو میں پر بڑے زلزلے کی وارننگ جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ ملکی موسمیاتی ادارے نے ملکی نشریاتی اداروں کوزلزلے سے متعلق ایک رپورٹ کردی تھی۔رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ جاپان کے ساحلی علاقوں کیوشو اور شیکوکو میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحر الکاہل کے ساحلی علاقے میں بڑے زلزلے کے خطرے کے پیش نظروزیر اعظم فیومو کشیدانے وسطی ایشیا کے علاقوں کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم فیومو کشیدا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں کچھ ہفتوں تک ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت علاقائی رہنماﺅں کے ساتھ آن لائن ملاقاتیں کر نے کو ترجیح دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ حکام کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فیومو کشیدا کوآج سے پیر تک قازقستان، ازبکستان اور منگولیا کا دورہ کرنا تھا۔