کراچی سروسز اسپتال میں ڈینٹل کلینک فعال، جدید OPG ایکسرے مشین نصب 

311
modern OPG x-ray machine installed

کراچی : سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں ڈینٹل کلینک کو مکمل فعال کردیا گیااور خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کیلئے میمو گرافی مشین بھی نصب کردی گئی ہے۔

سروسز اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عاشق شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ڈینٹل او پی جی ایکسرے مشین نصب کردی گئی ہے اور اس شعبے کو ایڈوانس سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں تمام سہولیات مکمل مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل کلینکس میں ایک او پی جی ایکسرے 8000میں ہوتا ہے۔

ڈاکَٹر عاشق شیخ نے مزید کہا کہ اسپتال میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی بردقت تشخیص کیلئے میمو گرافی مشین بھی نصب کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹرز اورنرسز کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور جلد اسپتال میں نئے ڈاکٹرز اور نرسز تعینات ہونگے۔