چین نے 18 سیٹلائٹس کا گروپ خلا میں روانہ کردیا

335
launched

بیجنگ:چین نے 18 سیٹلائٹس پر مبنی ایک گروپ خلا میں روانہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلی مرتبہ کیے گئے اس بڑے اقدام کا مقصد ایشیائی ممالک میں برانڈبینڈ انٹرنیٹ کی سروس کو پہلے کے مقابلے میں مزید بہتری کی جانب لانا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 18 سیٹلائٹس کا یہ گروپ مقامی (چینی) وقت کے مطابق دوپہر 2.42 بجے چین کے شمالی صوبے شانزی میں تائیوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

یہ پورا گروپ (18 سیٹلائٹس) شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے لانگ مارچ اے سکس راکٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ منصوبے کے حوالے سے  مزید بتایا گیا ہے کہ اس پر 943 ملین ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔

سیٹلائٹس کی یہ لانچنگ دراصل لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 530 واں فلائٹ مشن ہے۔ سیٹلائٹس لو ارتھ آربٹ کمیونیکیشن میگا کنسٹیلیشن پر مشتمل ہیں جس کا مقصد عالمی انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا اور فراہم کرنا ہے۔

لانچ سروس فراہم کرنے والے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے مطابق سیٹلائٹس صارفین کو کم تاخیر، تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کریں گے۔