کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو ترجیح دی جانی چاہیے، ارشد ندیم

359

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کو بھی ویسی ہی ترجیح اور حمایت دی جائے جیسی کرکٹ کو دی جاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا تھا کرکٹ کو کافی توجہ اور وسائل ملے ہیں، دوسرے کھیلوں کو بھی پنپنے کا برابر موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ “حکومت کو دیگر کھیلوں کو بھی وہی ترجیح دینی چاہیے جو وہ کرکٹ کو دیتی ہے۔”