کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کا کوئٹہ سے جدہ کی عمرہ پروازوں کے کرایے میں 10 ہزار کمی کا اعلان گورنر بلوچستان نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس اقدام کو قابل ستائش قراردیا ہے، یوم آزادی کے موقع پر ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایے میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، رعایت 14 اگست تک بکنگ پر دی جائے گی، مسافروں کو 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس اقدام کو قابل ستائش قراردیا اور کہا کہ کوئٹہ سے جدہ براہ راست عمرہ فلائٹ شروع کرنے کے بعد ہم خصوصی عمرہ پروازوں کے کرایے میں ہماری درخواست پر 10 ہزار روپے کمی کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔