عمران خان کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

109

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلیے طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کو کلمہ چوک اور لبرٹی میں کنٹینر جلانے سمیت 4
مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلیے طلب کرلیا جبکہ پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔