عدالت عظمیٰ: صحافیوں پر حملوں کی تحقیقات پر پیشرفت رپورٹ جمع

11

اسلام آباد ( آن لائن) عدالت عظمیٰ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف پریس ایسوی ایشن کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس رپورٹ کی کاپی درخواست گزارکودینے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے شریعت اپیلٹ بینچ کی سماعت کی وجہ سے مزید سماعت ملتوی کی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔ پریس ایسوسی ایشن کے وکیل صلاح الدین ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے
اور عدالت کوبتایاکہ پولیس رپورٹ کی کاپی نہیں دی گئی اس لیے جائزہ نہیں لے سکے۔چیف جسٹس نے کہاکہ کاپی خود لینی ہوتی ہے ہائیکورٹ کی طرح سپلائی نہیں کی جاتی۔