سیکرٹری خزانہ‘ایڈیشنل سیکرٹری نے عدالت عظمیٰ سے معافی مانگ لی

115

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں واپڈا ٹائم اسکیل پروموشن کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے والے سیکرٹری خزانہ اورایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے عدم حاضری پر غیر مشروط معافی مانگ لی، عدالت نے دونوں اعلیٰ افسران کی معافی قبول کرلی، عدالت نے پروموشن کیس کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی۔ 3 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس منصورعلی شاہ نے سیکرٹری خزانہ امداد بوسال کی عدم حاضری پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ
عدالتی حکم تھا کیوں پیش نہیں ہوئے؟۔اس پر سیکرٹری خزانہ نے بتایاکہ سماعت کی تاریخ سے متعلق غلط فہمی ہوگئی تھی، عدم حاضری پر معذرت خواہ ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بھی عدم حاضری پر معافی مانگ لی۔