اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان بیٹر محمد ہریرہ نے دوسری بار پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔ انہیں پہلی بار گزشتہ سال سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ دورے کے کسی ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ اب انہیں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد ہریرہ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ بہت سے کرکٹرز یہ کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ کھیلنے پر والدین سے مار پڑتی تھی جبکہ میرے کے ساتھ بالکل برعکس معاملہ رہا ہے مجھے کرکٹ نہ کھیلنے پر والد سے مار پڑتی تھی۔