یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ

176

کراچی (کامرس رپورٹر)ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔وزیرِ اعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی ہفتوں سے بند چینی کی فروخت کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق شروع ہو گیا۔ وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو جائے گی۔عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔