سونے کے بھائو میں استحکام رہا

170

کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کوعالمی مارکیٹ اورپاکستان میں سونے کے بھائو میں استحکام رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابقملک بھر میں جمعرات کوایک تولہ سونا 2 لاکھ 55 ہزار500روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے پر برقرار رہا۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کے فی تولہ دام بھی 2850روپے پر مستحکم رہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2393ڈالر پر برقرار رہا۔