کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمستحکم رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر 5پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر پیسے کم ہوکر278.70روپے رہا لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بغیرکسی کمی وبیشی کے 280.40روپے پر برقرار رہا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں24پیسے بڑھ کر305.54روپے ہوگیا۔ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 31پیسے کی کمی سے355.15روپے پر آ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 1پیسہبڑھکر 74.55روپے ہوگئی۔