کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں رواں ہفتے موسلا دھار بارش کا امکان نہیں ہے، صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے مون سون کا کوئی اسپیل کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، صدر اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔