ٹیسٹ سیریز: بنگلادیش کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

213

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود کپتان جبکہ سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں (کپتان) شان مسعود، (نائب کپتان) سعود شکیل، عامر جمال، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان، نیا نائب کپتان مقرر

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جس کی نگرانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گِلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال فارمیٹ میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔