عمران خان کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی ہدایت

300
Gandapur got bail

راولپنڈی:بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیرا علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کرتے ہوئے  وزیراعلی خیبرپختونخوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے، قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں  مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، عمران خان نے علی امین کو کتابیں بھیجنے کا بھی کہا۔

وزیراعلی کے پی کے نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے، عوامی حقوق میں تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے، مہنگائی سے مرنے والی عوام کا سہارا بننے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔