راولپنڈی: جماعت اسلامی کے دھرنے کا تیرہواں دن، شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ

373

 راولپنڈی : لیاقت باغ میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا تیرہویں روز میں داخل ہوگیا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں اضافے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج تیرہویں روز بھی جاری ہے جب کہ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔۔