بھارت نے بنگلہ دیش سے غیر ضروری  سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

219

نئی دہلی:بھارت نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے  اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا میں بھارتی  ہائی کمیشن اس وقت صرف ضروری عملے کے ساتھ کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ  ڈھاکا میں ہائی کمیشن کے علاوہ چٹوگرام، سلہٹ، راجشاہی اور کھلنا جیسے شہروں میں بھارتی قونصل خانے قائم ہیں، بھارت کے سفارتی عملے کا انخلا ایسے وقت میں  ہوا ہے جب وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفی دے دیا تھا۔