چینی وفد کا دورہ گوادر، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا

701
reviewed CPEC projects

گوادر :چین کی وزارت  خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی تاریخ ہے  چین اور پاکستان کے مابین صنعتی تعاون بہت اہم ہے چین کی 26 رکنی وفد نے گوادر کا دورہ کیا اور سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا۔

چینی حکام نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے فیز 2 کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اپنے دورہ گوادر کے موقع پر چینی حکام نے ساتھ فری زون اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے ایک اعلی سطح کی وفد نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا اور سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا چینی وزارت  خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد نے پاکستان حکام سے بھی ملاقات کی اور مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کی تاریخ شامل ہے، اور اس وقت صنعتی تعاون بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں، اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔