پاکستان اسٹاک ،کاروباری اتارچڑھائو کے بعد مثبت زون میں بند

164

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو شیئرز کا کاروبار اتارچڑھائو کے بعد مثبت زون میں بند ہوا۔کے ایس ای 100انڈیکس 77746پوائنٹس تک پہنچنے کے باوجود منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت نے تیزی کی جانب گامزن مارکیٹ کو ایک بار پھر نیچے کی جانب جانے پر مجبور کردیا۔ تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت19.89فیصد زائد رہا۔کاروبار میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو15ارب 94کروڑ روپے سے زائد کا فائدہ ہوا اورسرمائے کا مجموعی حجم 102کھرب روپے کی سطح پر قائم رہا ۔منگل کو مارکیٹ میںاسپننگ،ویونگ،پیٹرولیم،ٹیلی کام، سیمنٹ،فوڈ، میٹ اور دیگر سرگرم ہم شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کے ایس ای100 انڈیکس 106.85پوائنٹس بڑھ کر77191.34 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 50.61پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای30 انڈیکس 24902.54 پوائنٹس ہوگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس76.42پوائنٹس سیبڑھ کر49281.13 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروبارمیں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرما یہ15ارب 94کروڑ 79لاکھ36 ہزار 836روپے بڑھ کر 102 کھرب 85 ارب 50کروڑ97لاکھ66 ہزار57روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میںمنگل کو17ار ب روپے مالیت کے 60کروڑ8لاکھ96ہزار301 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روز پیر کو 21 ارب روپے مالیت کے 50کروڑ11لاکھ91ہزار 841شیئرزکے سودے ہوئے تھے ۔ حصصمارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر 443کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے206کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،176میں کمی اور61کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔