کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک میںمنگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.65روپے سے بڑھ کر278.75 روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 280.40 روپے پر برقرار رہا ۔