کراچی ( کامرس رپورٹر ) ملک میں منگل کو فی تولہ سونا مزید500 روپے سستاہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کمی سے فی اونس سونا2410ڈالر کا ہوگیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھائو 50روپے کی کمی کے بعد2850روپے رہ گئے۔