قمر اورفخر الدین کلب ریحان عمر چیلنجرز 7سائیڈ ہاکی لیگ کے فائنل میں

162

حیدرآباد ( اسپورٹس ڈیسک) قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام ریحان عمر ملک میموریل چیلنجرز 7 سائیڈ ہاکی لیگ کے سینئر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں لطیف آباد ہاکی کلب اور قمر اسپورٹس ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں قمر اسپورٹس ہاکی کلب نے لطیف آباد ہاکی کلب کو 1-4 سے شکست دے دی فاتح ٹیم کی جانب سے منور حسین ، یاسر شاہ ، شیری نے گول اسکور کئے جبکہ لطیف آباد ہاکی کلب کی جانب سے رمیز الدین نے ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اویس الدین اور جاوید حسین انجام دیئے دوسرا سیمی فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے جارحانہ کھیل پیش کیا. فخرالدین خان ہاکی کلب کی جانب سے سمیر الدین نے پہلے کوارٹر میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی مگر یہ برتری زیادہ دیر نہ رہے سکی اور برکت بھائی جی الیون کے نعمت محسود نے گول کر کے میچ کو برابر کردیا میچ کے تیسرے کوارٹر میں فخرالدین خان ہاکی کلب کی جانب سے حیدر حسین نے گول کرکے اسکور 1-2 کر دیا میچ میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی برکت بھائی جی الیون نے گول برابر کرنے کیلئے جارحانہ انداز میں کئی حملے کیئے مگر گول کرنے میں ناکام رہی میچ کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں برکت بھائی جی الیون کے باسر امجد نے خوبصورت گول اسکور کرکے میچ کو 2-2 گول سے برابر کردیا اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو 3، 3 پینلٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے جس پر فخر الدین خان ہاکی کلب نے 2-3 سے برکت بھائی جی الیون کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔