پاکستان اور فرانس میں تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے،مظہر حسین

131

کراچی(کامرس رپورٹر) چیئرمین اور سی ای او گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان اور ڈائریکٹر پاکستان-فرانس بزنس الائنس ( پی ایف بی اے) مظہر حسین تھاتھل نے پاکستان-فرانس کاروباری کمیونٹی کے 24 رکنی وفد کے اعزاز میں ایک کاروباری لنچ کا اہتمام کیا۔ وفد کی قیادت وفد کے سربراہ اور سی ای او شمع گروپ اینڈ کمپنیز، فرانس سردار ظہور اقبال نے کی۔ تقریب سے خطاب میں مظہر حسین تھاتھل نے فرانسیسی تاجروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کے قیام کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت اور کاروباری تعلقات کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایسی شراکت داریوں سے دونوں ممالک کی معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون میں فائدہ ہو سکتا ہے۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستانی اور فرانسیسی کاروباری کمیونٹیوں کی اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ وہ مضبوط اقتصادی روابط قائم کریں گے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔تقریب میں معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں پی بی ایف فرانس کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار، سی ای او دار گروپ فرانس، پی بی ایف فرانس کے صدر ایم اسلم چوہدری، سی ای او ڈائمنڈ ایکسیلینسی یورپ، سیکرٹری بین الاقوامی امور ایم سلمان اسلم، سی ای او سلور لائن اینڈ لیگل وے فرانس، ہیڈ سیکٹرز پی بی ایف یاسر قدیر، سی ای او انووبیٹ نعیم اختر، شاہد ایم جمال، سی ای او اطالوی میٹل ورلڈ (اٹلی)، سعید احمد، سی ای او اوکلینڈ گروپ (یو کے)،زاہد محمود، سی ای او ایگری میک سرل (اٹلی)، نوید فاروق، سی ای او ایفین (اٹلی)، چوہدری محمد طاہر، چیئرمین پنجاب کیش اینڈ کیری، ظہیر اقبال خان، وائس چیئرمین پنجاب کیش اینڈ کیری، اور ملک محمد بشیر، ڈائریکٹر شمع رائل سٹی اور اٹلی کے خاص مہما ن زاہد محمود ، لیاقت علی ، ملائشیا ہائی کمیشن کے سربراہ محمد شفیق فردوس، فیصل زاہد ملک، ، فرزانہ شاہین، شاہد بھٹی، صدر اسلام آباد روٹری کلب، شیخ اسد ایڈووکیٹ، توسیف زمان، طاہر اشرف مغل، عائشہ خان ، سمیع خان ا اور سلیم محمد بھی موجود تھے۔