کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے ایک ماہ سے امریکاکیلئے پارسلز کی بکنگ بند کردی ۔چھوٹے تاجروں اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے حکومت امریکہ کیلئے سامان کی ترسیل یقینی بنائے اور بکنگ پر بندش کی جائے۔ پاکستان پوسٹ نے امریکہ کیلئے پارسلز کی بکنگ بند کردی ہے جس کے بعد ای کامرس کے ذریعے سامان بھیجنے والوں کے آرڈرز کینسل ہونے لگے ہیں۔پاکستان پوسٹ ذرائع کے مطابق بکنگ بند کرنے کی وجہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی پیکنگ کا معیار بہتر نہ ہونا بھی وجہ ہے۔