ڈی آئی جی سکھر سید پیرمحمد شاہ نے ایس ایچ او اکبر علی ملک کو معطل کردیا

118

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ نے تھانہ کچو بھنڈی ٹو کی پولیس پکٹ پر کرمنلز کی وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اکبر علی ملک کو فوری طور پرمعطل کرتے ہوئے رینج آفس سکھر کلوز اور انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے واضح حکم دیا ہے کہ اس قسم کی بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے ذمے دار افسران و اہلکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی ان جیسے افسران و اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں جگہ بنتی ہے۔ ڈی آئی جی سکھر نے عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع گھوٹکی میں امن و امان کے قیام کے لیے شہدائے پولیس کی دی گئی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔