بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں سیلاب اور تودے گرنے سے مزید 10 افراد ہلاک اور 17 لاپتا ہو گئے،جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی طو ر پر ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش اور سیلاب نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 2ماہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔صوبہ سیچوان میں تبت کے پہاڑی علاقے میں تودے گرنے سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تلاش جاری رہی۔ ہفتے کی صبح ہونے لینڈ سلائیڈنگ نے ریدی گاؤں میں مکانات کو تباہ کیاتھا۔
چین کے صوبے سیچوان میں بارش اور سیلاب کے باعث رہایشی علاقہ زیرآب آگیا ہے‘ چھوٹی تصویر تبت میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کی ہے