کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے نومنتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس اتوار 11اگست کو صبح 10 بجے صوبائی دفتر قبا آڈیٹوریم میں طلب کرلیا ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے مطابق اجلاس میں آئندہ 2سال کے لیے نو منتخب مجلس شوریٰ کے حلف کے علاوہ دھرنا تحریک سمیت دیگردعوتی وتنظیمی امورپر غور کیا جائے گا،بعد از شوریٰ سندھ کے ضلعی امرا کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔