کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت

219
oil and gas reserves

پشاور: کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوہاٹ میں دریافت ہونےو الےذخائر سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیل و گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملا۔ دریافت ہونے والا یہ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔

کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔

او جی ڈی سی نے اہم ڈیولپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔