راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جو کچھ ہوا، اس کی وجہ ظلم تھا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کو ختم کیا جائے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں جاری حالات کی بنیادی وجہ ظلم تھا۔ اسی طرح 8 فروری کے انتخابات سے پہلے بھی ظلم ہوا جس پر لوگ خاموش رہے، پھر 9 مئی کا بیانیہ بنایا گیا لیکن لوگوں نے اس کا جواب الیکشن میں دے دیا، اس کے بعد دھاندلی زدہ الیکشن پر بھی عوام کو غصہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فیصلوں پر نظرثانی کا اب بھی وقت ہے، بدترین مہنگائی سے عوام کمر ٹوٹ چکی ہے، بنگلادیش کے حالات بھی اسی لیے بگڑے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر کو ختم کیا جائے۔