لاڑکانہ: غیرت کے نام پر قتل نوجوان کے لواحقین نے دھرنا دے دیا

115

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات غیرت کے نام پر قتل کیے گئے نوجوان علی محمد جاگیرانی کے لواحقین نے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایس پی چوک پر دھرنا دے دیا، دھرنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور واقعے کا ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے نوٹس لے لیا، چند گھنٹے میں واردات میں ملوث 2 ملزمان آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیے گئے، پولیس کے مطابق ملوث ملزم صاحب خان کھاوڑ اور شکیل کہاوڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کیے گئے 40 سالہ علی محمد جاگیرانی اور 22 سالہ ریما کہاوڑ کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی اور ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔