سانگھڑ: ایم اے جناح روڈ دلبر چوک پر بجلی کا مسئلہ حل

82

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) مین کاروباری مرکز ایم اے جناح روڈ دلبر چوک کا ٹرانسفار مر گزشتہ ایک ہفتہ سے خراب ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی تھی جس پر اہل علاقہ نے ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر قرۃ العین مری اور اورنگزیب مری کو بجلی بحالی کے لیے نوٹس کا مطالبہ کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری ایم این اے شازیہ عطا مری نے فوری بجلی بحال کروا کر عوام کو ریلیف فراہم کر دیا۔ اس موقع پر اورنگزیب مری نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ کو کہا کہ ایم ایم این اے شازیہ مری اور سینیٹر قرۃ العین کی ہدایت ہے کہ حلقے کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے ہیں، حلقے کی عوام کے لیے ہمہ وقت ادائیگی کی، ٹیمیں حلقے میں ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ سلیم ملک کی نشاندہی پر کہ اہل علاقہ کے لیے ایک ایڈیشنل 100 کے وی اے کا ٹرانسفار مر 2022 میں منظور ہوا تھا، جس پر اورنگزیب مری نے کہا کہ جلد اس ٹرانسفارمر کو نصب کیا جائے گا تاکہ عوام کی مستقل پریشانی حل ہو سکے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بجلی بحالی کے لیے ایم این اے شازیہ عطا مری، سینیٹر قرۃ العین مری ، اورنگزیب مری اور تمام پیپلزپارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔