عالمی بینک 5 برس میں پاکستان کو 8 ارب ڈالر سے زاید قرض دے گا

303

اسلام آباد (آن لائن) عالمی بینک 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے یہ فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے، پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے جب کہ پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کا بتانا ہے کہ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے جبکہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا، داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پروجیکٹ کیلیے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے، خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں اور اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا، پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ شامل ہے، کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے جبکہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ فیز ون کے لیے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میںوفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب جیکبز، کورڈووا اور ایسوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹرا سکاٹ جیکبز سے ملاقات کررہے ہیں