اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چاہیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے۔ آئی پی پیز کو دیے جانے والے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2017ء میں نیا پروجیکٹ لانچ کرکے ملکی حالات خراب کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے نظام میں تبدیلی لا کر ہی اولمپکس میں تمغے حاصل کرنا ممکن ہوگا، فیڈریشنز میں 12، 12 سال سے بیٹھے لوگوں کی کارکردگی کچھ نہیں۔