سید پرویز قیصر
امریکہ کی تیراک کیتھی لیڈیکی اولمپک کھیلوں میں نو طلائی تمغہ جیتنے والی دوسری خواتین اور کل ملاکر ساتویں کھلاڑی بنیں۔ انہوں نے800 میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد ایسا کیا۔ وہ8:11.04 منٹ وقت کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ریو اولمپک میں انہوں نے 800 میٹر فری اسٹائل میں8:04.79 منٹ وقت کے ساتھ اولمپک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا مگر آٹھ سال بعد ان کا وقت 6.25 سیکنڈ کا زیادہ وقت لیا۔
کیتھی لیڈیکی نے نو طلائی تمغوں کے علاوہ چار نقرئی اور ایک کانسہ کا تمغہ یعنی کل 14 تمغہ جیتے ہیں۔ وہ اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والی دوسری خاتون اور کل ملاکر تیسری کھلاڑی ہیں۔ اولمپک کھیلوں مین سب سے زیادہ طلائی تمغہ اور سب سے زیادہ تمغہ جیتنے کا اعزاز امریکہ کے تیراک مائیکل فلپس کے پاس ہے جنہوں نے 2004 اور2016 کے درمیان کل28 تمغہ جیتے تھے جس میں23 طلائی تین نقرئی اور دو کانسہ کے تمغہ شامل ہیں۔جس خاتون کھلاڑی کو اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے وہ سوویت یونین کی جمناسٹ لاریسا لت یانینا ہیں۔انہوں نے1956 اور1964کے درمیان کل18 تمغہ جیتے تھے جس میں نو طلائی، پانچ نقرئی اور چار کانسہ کے تمغہ شامل تھے۔
اولمپک کھیلوں میں سب سے پہلے نو طلائی تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑی فن لینڈ کے پاو نورمی تھے جنہوں نے 1920 اور 1928 کے درمیان ایتھلیٹکس میں نو طلائی تمغوں کے ساتھ کل 12 تمغہ حاصل کئے تھے جس میں تین نقرئی تمغہ بھی شامل تھے۔ امریکہ کے تیراک مارک اسپٹز نے 1968 اور1972 کے درمیان کل گیارہ تمغہ جیتے تھے جس میں نو طلائی ، ایک نقرئی اور ایک کانسہ کا تمغہ شامل تھا۔ ایتھلیٹکس میں امریکہ کے کارل لوئیس نے1984 اور1996 کے درمیان کل دس تمغہ جیتے تھے جس میں نو طلائی اور ایک نقرئی تمغہ شامل تھا۔ امریکہ کے تیراک کائلب ڈریسل نے موجوہ اولمپک میں اپنا نواں طلائی تمغہ اور کل ملاکر دسواں تمغہ حاصل کیا تھا۔ وہ2016 سے اولمپک کھیلوں میں شرکت کررہے ہیں اور انہوں نے ایک نقرئی تمغہ بھی جیتا ہے۔
اس تمغہ سے پہلے کیتھی لیڈیکی نے خواتین کی 1,500میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ حاصل کیاجو اولمپک کھیلوں میں ان کا آٹھواں تھا۔ آٹھ طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد وہ اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ طلائی تمغوں کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے15:30.02منٹ وقت کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ان کھیلوں میں وہ خواتین کی4×200 میٹر ریلے میں نقرئی تمغہ جیتی جبکہ خواتین کی400 میٹر فری اسٹائل میں انکے ہاتھ کانسہ کا تمغہ آیا۔ اس 27 سالہ پیراک نے ابھی تک اولمپک کھیلوں میں کل تیرہ تمغے جیتے ہیں جس میں آٹھ طلائی، چار نقرئی اور ایک کانسہ کا تمغہ شامل ہے۔ وہ چار اولمپک کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خواتین پیراک بنی۔ ان سے پہلے صرف دو مرد پیراکوں نے ایسا کیا تھا جو مائیکل فلپس اورریان لو جیٹ تھے۔
ان سے پہلے اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ طلائی تمغہ اور سب سے زیادہ تمغہ جیتنے کا ریکارڈ امریکہ کی جینی تھامسن کے پاس تھا جنہوں نے1992, اور 2004 کے درمیان کل بارہ تمغہ جیتے تھے جس میں آٹھ طلائی، چار نقرئی اور ایک کانسہ کاتمغہ شامل تھا۔ آسڑیلیا کی ایما میکی اون نے بھی2016 اور2020 کے اولمپک کھیلوں میں کل بارہ تمغہ جیتے تھے مگر اس میں چھ طلائی تمغہ شامل تھے ۔ وہ دو نقرئی اور چار کانسہ کے تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
کیتھی لیڈیکی نے اپنا پہلا طلائی تمغہ2012 میں لندن میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں800 میٹر کی فری اسٹائل میںحاصل کیا تھا۔ ان کھیلوں میں یہ ان کا واحد تمغہ بھی تھا۔2016 میں ریو میں ہوئے اولمپک کھیلوں میں وہ چار طلائی اور ایک نقرئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ ٹوکیو میں وہ دو طلائی اور دو نقرئی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔ پیرس میں انہوں نے تینوں طرح کے ایک ایک تمغہ اپنے نام کیا اور اولمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ طلائی تمغہ اور سب سے زیادہ تمغہ جیتنے والی خاتون بنی۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے طلائی تمغوں کی تعداد میں ایک اور اٖضافہ کیا۔