گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات 8 اگست کو ہوںگے

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات جمعرات 8 اگست کو ہوںگے ، خدمتگار پینل کا پلہ بھاری ، دکانداروں کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ مینجمنٹ کے انتخابات سال 27-2024 اگست کی 8 تاریخ کو منعقد ہوںگے ، الیکشن میں کاروباری برادری کی جانب سے خدمتگار پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور کاروباری برادری نے ایڈوانس مبارکباد دینی شروع کردی ہے۔اس حوالے سے گل پلازہ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے موجودہ انتخابات میں تنویر پاستا اور حاجی امین کی ٹیم بھرپور طریقے سے کامیاب ہوگی کیونکہ تنویر پاستا کی جانب سے گزشتہ دور میں جس طرح کاروباری مسائل کو حل کیا گیا ہے اور جس طرح کراچی چیمبر کی قیادت سمیت تمام تاجروں کو ساتھ لیکر چلے ہیں ،کورونا میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہو یا دیگر معاملات ہوں ،گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی نے جس طرح دکانداروں کی خدمت کی ہے وہ تمام کام قابل تعریف ہیں۔