بھارت: ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک

165

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع حاجی پور میں یاتریوں کی گاڑی ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آگئی جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطان پور سے تعلق رکھنے والے افراد پوجا کے لیے ٹریکٹر میں سفر کررہے تھے کہ گاڑی راستے میں ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد شدید متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے اس حادثہ کے لیے محکمہ بجلی کی بے پروائی کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔