بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق صنعتی صوبے جیانگ زو اورزی جیانگ کے ساحلی شہروں میں 10 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت ہانگزوا کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز 41.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا تھا۔ شدید گرمی سے فصلوں کی کاشت شدید متاثر ہوئی ہے اور سبزیوں کا کاروبار بھی بند ہوگیا ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ ائر کنڈیشنرز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے سے فراہمی میں کمی کا خطرہ ہے۔