‎متحدہ عرب امارات کا سرکاری فتوی سینٹر – عالم اسلام کیلیے ایک مثال

615

یہ ذکر ہے عالم اسلام کے خوبصورت اور دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز ملک متحدہ عرب امارات کا جہاں پرا س وقت دنیا بھر کے لوگ اقامت پذیر ہیں ، ہر سال لاکھوں لوگ سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کا وزٹ کرتے ہیں اور حکومت وقت کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ حکومت وقت کے بہترین انتظامی اقدامات میں سے ایک سرکاری فتوی سینٹر کا قیام ہے ، جی ہاں سرکاری فتوی سینٹر جہاں پر مفتی صاحبان صبح 8 سے شام 8 بجے تک عوام الناس کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتے ہیں ، اور عوام کی درست سمت میں راہنمائی کرتے ہیں ، مفتی صاحبان عربی ، انگلش ، اور اردو میں عوام کے سوالات کا جواب دیتے ہیں ، اگر آپ فتوی سینٹر نہیں جاسکتے تو آپ 8002422 پر مفت کال کرکے بھی راہنمائی حاصل کرسکتےہیں ، مفتی صاحبان انتہائی شفیق انداز میں آپ کی مکمل راہنمائی کرتے ہیں اور پوری تفصیل کے ساتھ آپ کے سوالات کا جواب قران و سنت کی روشنی میں دیتے ہیں ، کال اس وقت تک منقطع نہیں ہوتی جب تک آپ مکمل طور پر مطمئین نہیں ہوتے ، دلچسپ امر یہ ہے کہ کال کرنے والے کا نام اور معاملہ مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے ۔
‎فی الحقیقت متحدہ عرب امارات کا سرکاری فتوی سینٹر اقوم عالم کے لیے ایک بہترین مثال ہے ، عالم اسلام کو متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر اپنے‎ممالک میں سرکاری سطح پر فتوی سینٹر قائم کرنے چاہیں، جہاں پر علما اکرام بغیر کسی لالچ ، ڈر ، خوف کے صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں مسائل بتائیں ، اس سے نہ صرف باہمی اتحاد کو فروغ ملے گا بلکہ امت مسلمہ کا وقار مزید بلند ہوگا ۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے اسلامی دنیا کی راہبری کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت متحدہ عرب امارات میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ، ہر رنگ ، نسل ، زبان کے‎لوگ ایک شاندار زندگی گزار رہے ہیں ، جگہ جگہ موجود مساجد نمازیوں سے بھری رہتی ہیں اور لوگ بطریق احسن مذہبی فرائض ادا کرتے ہیں ۔