قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن حجازمقدس مکہ مکرمہ پہنچ گئے

423
مولانا فضل الرحمن اور مرکزی رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان مکہ میں

قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن حجاز مقدس مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ مولانا کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیز جے یو آئی ایک تاریخی اور عالمگیر مذہبی و سیاسی قوت ہے اس سلسلہ میں اورسسز پاکستانیوں کو جے یو آئی کا آن لائن رکنیت فارم پر کرکے رکن سازی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ ایک خوش آئند اقدام اور تاریخی کارنامہ ہے اور دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کو یہ موقع فراہم کرکے یہ سہولت دینا جماعتی قائدین کا قابل تحسین عمل ہے ۔ ان خیالات کااظہار جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلص اور محنتی کارکن کسی بھی جماعت کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتا ہے جے یو آئی کی جاری نئی رکن سازی مہم کا مقصد جماعتی دعوت کو عوام تک پہنچاکر عام لوگوں کو جماعت کیساتھ وابستہ کرنا ہے تاکہ اسلامی اقدار کیلئے رفقائے کار میسر آسکیں نیز رکن سازی مہم ہماری جماعتی تاریخ کا ایک تسلسل ہے ، اسی طرح تاریخ میں پہلی بار اورسسز پاکستانیوں کو آن لائن رکنیت فارم پر کرنے کی سہولت دینے پر ہم مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس تاریخ ساز اقدام کا سہرا مولانا عطاء الحق درویش اور انکی پوری ٹیم کے سر ہیں ۔