”پی این پی “ادارہ کی ترقی اورکامیابی سے ہمکنار ہونےکےلئے ایک اورقدم

413
حافظ عرفان کھٹنہ، زبیر بلوچ، ناصرقادری، طاہر اعوان اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو

ادارہ کی ترقی اور کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے اور خبروں کی بروقت فراہمی طرف کامیابی کا ایک اور قدم، اگلے ماہ سے ”PNP“ اپنے قارئین تک ملکی اور بین الاقوامی بر وقت خبروں کی فراہمی کے لئے دن میں دو بار ”تازہ ترین خبروں پر مشتمل ” نیوز بلیٹن“ کا آغاز کر رہا ہے۔ یہ خصوصی ”نیوز بلیٹن“ ہر آدھ گھنٹہ پر محیط ہو گا۔ جس میں ملکی اور بیرون ممالک میں مقیم اوورسز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ان کی ادبی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو اولیت دے کر شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ”PNP“ کے چیئرمین، سینئر صحافی، کالم نویس ”آج تک“ اور معروف نعت گو شخصیت کے حامل حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے گزشتہ شب ”PNP“ کے ایڈورٹائزنگ اور اسپورٹس ڈائریکٹر اور معروف صحافی حاجی محمد ناصر قادری کی طرف سے اپنے اعزاز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ BAR B.Q. POINTمیں شاندار اور پر تکلف دعوت عشائیہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ”PNP“کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان، ولید اعجاز اعوان اور ریاض کی دیگر مقتدر شخصیات جن میں صداقت علی، رانا وسیم، حمزہ شریف، حسنین بھائی اور عمران اشرف بھی موجود تھے۔ حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے کہا کہ اعجاز احمد طاہر اعوان اور ”PNP“ کے ادارہ سے منسلک، اور وسیع صحافتی تجربہ کی حامل ٹیم ادارہ کا قیمتی اثاثہ کا مقام رکھتی ہے۔ جن کی شب و روز کی محنت و کاوش سے ”PNP“ تیزی کے ساتھ کامیابیوں اور ترقی کی منازل کو طے کر رہا ہے۔ ”PNP“ C نے بروقت، حقائق پر مبنی، سچی صحافت اور تیز ترین خبروں سے ”نیوز نیٹ“ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب بھی برپا کر دیا ہے۔ حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے مزید کہا کہ ”PNP“ شعبہ صحافت کے میدان میں وسیع صحافتی تجربہ کے حامل نوجوان جرنلسٹس کی خدمات کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کے لئے انہیں اپنی صحافتی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے، اور عنقریب ہماری نئی صحافتی ٹیم میں نئے پڑھے لکھے اور تجربہ رکھنے والے صحافیوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ حافظ محمد عرفان کھٹانہ نے کہا کہ ہمارے نیوز چینل اندیش صحافی اس کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششوں اور سازشوں میں لگے ہوئے ہیں، مجھے امید ہے اور اس بات کا قوی یقین بھی ہے کہ ایسی نیگیٹیو سوچ رکھنے والے اپنے مقاصد اورچالوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گئے، اور انہیں منہ کی کھانی پڑے گئی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک اور خصوصا” سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں شب و روز کوشاں ہیں۔ ایڈورٹائزنگ/ اسپورٹس ڈائریکٹر اور سینئر صحافی حاجی محمد ناصر قادری نے کہا کہ ”PNP“ ادارہ کی انتظامیہ کی طرف سے اور دست تعاون سے شہر سیالکوٹ اور اردگرد کے علاقوں میں کرکٹ کا شوق رکھنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، اور فروغ کے لئے اپنا مثالی کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، کرکٹ کی ترقی اور ترویج کے لئے اپنا کلیدی کردار بھرپور طریقہ سے پورا کرے گا۔کے مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ نے کہا کہ ادارہ سے منسلک سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان اور ایچ ایمفیاض کی بے مثال صحافتی خدمات کو ہماری پوری ٹیم سلوٹ پیش کرتی ہے، اور ان کے وسیع صحافتی تجربہ سے بھرپور استفادہ بھی حاصل کر رہی ہے۔ اعجاز احمد طاہر اعوان نے بھی خطاب کیا آخر میں حاجی محمد ناصر قادری نے چیئرمین حافظ محمد عرفان کھٹانہ، زبیر خان بلوچ، اعجاز احمد طاہر اعوان، ولید اعجاز اعوان اور عشائیہ میں۔دیگر مدعو مہمانوں کی آمد کا بھی دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔