کراچی: کے الیکٹرک کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) نے بھی عوام کو پریشان کرنے کی ٹھان لی ہے، آج صبح سے رات 8 بجے تک گیس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس رات گئے تک گیس بند رہے گی، گیس بند رکھنے کا بنیادی مقصد گیس پریشر کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو آج سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی رات 8 بجے تک بند رہے گی، امید ہے کہ اس کے بعد صارفین کو بہتر طریقے سے گیس مل جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایس ایس جی سی نے کراچی کے کچھ علاقوں کی گیس بند کرکے کام ہونے کی وجہ بتائی تھی۔