اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی ورکرز کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، چین کے ساتھ تعلقات اچھے اور دوستانہ ہیں دونوں ملک تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔
وہ چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اس سلسلے میں ایک پیج پر ہیں۔
وفد نے وزیراعظم کو دورہ چین کی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
7رکنی وفد میں سلمان غنی، عامر میر، شیراز حسنات، خضر گوندل، خالد حسنین، اعظم ملک اور مطیع الرحمان شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کئی اہداف حاصل کئے۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔