کھپرو (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے صدیق اکبر سے شہید چوک تک ریلی نکالی گئی اور احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حالیہ دنوں میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنایا جس میں قادیانیوں کو چار دیواری میں تبلیغ کرنے کی اجازت دی گئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے صدیق اکبر سے شہید چوک تک قاضی عیسیٰ فائز کے قادیانی نواز فیصلے کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مولانا منیر احمد، ذمہ دار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا مختار احمد میرپور خاص نے کی۔